خانہ کعبہ  کو روزانہ  10 بار سینیٹائز کیا جاتا ہے

حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کی جانب سے خانہ کعبہ اور حجر اسماعیل کو روزانہ 10 بار سینیٹائز کرنے کے بعد مخصوص خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کی جانب سے خانہ کعبہ  اور حجر اسماعیل کو روزانہ 10 بار سینیٹائز کرنے کے بعد مخصوص خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ادارہ امور حرمین میں سینیٹائزنگ اور مخصوص علاقے کی دیکھ بھال کے ذمہ دار جابر وداعی نے بتایا کہ حجر اسود اور مقام ابراہیم کی پالشنگ اور سینیٹائزنگ کے لیے 40 کارکن مقرر ہیں۔ ان مخصوص حصوں میں حجر اسود، رکن یمانی، ملتزم ’کعبہ کا دروازہ  اور حطیم کی دیوار پر لگے خصوصی فانوسوں کو یومیہ بنیادوں پر چمکایا جاتا ہے۔  حجر اسود کے گرد لگے چاندی کے فریم کو بھی مخصوص پالش سے چمکایا جاتا ہے جبکہ تمام مقامات کی جراثیم کش ادویات سے صفائی بھی کی جاتی ہے۔

News Code 1904233

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =