بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 11 رنز سے ہرادیا

بھارت نے میزبان آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 11 رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے میزبان آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 11 رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے مقررہ20 اوورز میں 7وکٹ پر 161 رنز بنائے۔ کےایل راہول نے 51 اور رویندرا جڈیجا نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہینریکس نے3 اور مچل اسٹارک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 150رنز بنا سکی۔ کپتان ایرن فنچ نے35 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے چاہل نے 3 کھلاڑیوں کی وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ کل سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

News Code 1904232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =