راولپنڈی میں دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی

پاکستان کے شہر راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پیر ودھائی میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور افراتفری مچ گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچیں جہاں 9 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

راولپنڈی پولیس ترجمان نے بتایا کہ پیر ودھائی تھانے کے قریب کریانہ اسٹور کے سامنے دھماکہ ہوا۔ پولیس ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے، تاہم دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، دھماکہ رکشہ میں ہوا ہے۔

News Code 1904224

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =