برطانیہ میں ایک واٹر پلانٹ میں  ہولناک دھماکے سے 4 افراد ہلاک

برطانیہ کے شہر برسٹل کے نزدیک ایک واٹر پلانٹ میں ہولناک دھماکے سے 4 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر برسٹل کے نزدیک ایک واٹر پلانٹ میں  ہولناک دھماکے سے 4 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایون ماؤتھ کے علاقے میں واقعہ ری سائیکلنگ پلانٹ کے ایک بڑے ٹینک میں کیمیائی مواد کے کے باعث ہولناک دھماکہ ہوا۔

مقامی فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  جنوب مغربی برطانیہ میں ایون ماؤتھ کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق دن کے 11 بج کر 20 منٹ پر ہولناک دھماکا سنا گیا ہے۔  دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس اور طبی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

دھماکے کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ  اور امدادی عملے کی جانب سے بڑی جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ واقعے کے کئی گھنٹوں بعد ابتدائی طور پر 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

ایون ماؤتھ پولیس نے چار ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے جبکہ اس واقعہ کی تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

News Code 1904220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =