شانگہائی تعاون تنظیم کی شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت

شانگہائي تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ایران کے نامور اور ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

مہر خـبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شانگہائي تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ایران کے نامور اور ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ  کے قتل کی شدید الفاظ میں  مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔  شانگہائی تعاون تنظيم نے ایران کے ممتاز سائنسداں کے بہیمانہ قتل پر ایرانی حکومت اور عوام کو تعزيت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنظيم خطے میں ہر قسم کا بحران پیدا کرنے کے خلاف ہے اور ہر قسم کے دہشت گردانہ اقدام کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ شانگہائی تعاون تنظیم نے شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ قتل کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کے امن و صلح کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش قراردیا ہے۔

News Code 1904219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha