مقبوضہ کشمیرمیں  مزید دو بھارتی فوجیوں نے خود کشی کرلی

مقبوضہ کشمیرمیں تعینات 2 بھارتی فوجیوں نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مارکراپنی زندگی خاتمہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں تعینات 2 بھارتی فوجیوں نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مارکراپنی زندگی خاتمہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ  اور شوپیاں میں 2 بھارتی فوجیوں نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پہلاواقعہ ضلع کپواڑہ میں پیش آیا جہاں بارڈر سکیورٹی فورس کے ہیڈ کانسٹیبل نے ڈیوٹی کے دوران اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مارلی، دوسرا واقعہ ضلع شوپیاں کے علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج کے اہلکار نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ بھارتی حکام نے دونوں اہلکاروں کی خودکشی کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکشی سے متعلق کیس درج کرلیا گیا جب کہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات بھی جاری ہیں تاہم خودکشی کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔

News Code 1904217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =