مصر میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک

مصر کے شمالی ساحلی شہر اسکندریہ میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے شمالی ساحلی شہر اسکندریہ میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عمارت میں دو خاندان رہائش پذیر تھے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو  گرنے والی اس پرانی عمارت کو خالی کرنے کے کئی نوٹسز جاری کیے گئے تاہم مکینوں نے انہیں نظر انداز کر دیا۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ملبے میں دب جانے والے افراد کی تلاش کا کام شروع کیا۔  ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے سے چھ لاشیں نکال لی ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ عمارت کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔

News Code 1904216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =