تمام وہابی دہشت گرد گروہوں کو سعودی عرب کے حامی مدارس میں تربیت دی جاتی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے مشیر خارجہ عادل الجبیر کے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام وہابی دہشت گرد گروہوں کو سعودی عرب کے حامی مدارس میں تربیت دی جاتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے سعودی عرب کے مشیر خارجہ عادل الجبیر کے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام وہابی دہشت گرد گروہوں کو سعودی عرب کے حامی مدارس میں تربیت دی جاتی ہے ۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ دہشت گردوں کو ان مدارس میں تربیت دی جاتی ہے جنھیں سعودی عرب سے مالی مدد ملتی ہے اور اکثر دہشت گرد گروہوں کے کمانڈر سعودی عرب کے شہری ہیں۔ سعودی عرب کے وہابی مفتیوں کے وہابی دہشت گردوں کی حمایت میں فتوے موجود ہیں۔ سعودی عرب اس حقیقت کو ابہامات پیدا کرکے چھپا نہیں سکتا۔ خطیب زادہ نے کہا کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ اور صحافی جمال خاشقجی کا بہیمانہ قتل سعودی عرب کی دہشت گردی کا کھلا ثبـوت ہیں۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گرد حکومت کی حمایت اور عرب ممالک کو اس کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے میں مدد فراہم کرنا سعودی عرب کی اسلام ، فلسطین اور مسلمانوں کے ساتھ خيانت اور غداری کے نمایاں ثبوت ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے بحران پیدا کرنے کی پالیسی ناکام ہوجائےگی۔

News Code 1904215

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =