دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 14 لاکھ 99 ہزار 357 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 48 لاکھ 45 ہزار 925 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 99 ہزار 357 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 48 لاکھ 45 ہزار 925 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 99 ہزار 357 ہو گئی ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 84 لاکھ 4 ہزار 367 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 659 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 49 لاکھ 42 ہزار 201 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1904212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =