صدر ٹرمپ کا اپنے خاندان کے لئے امان نامہ اور معافی نامہ لینے پر مشاورت کا آغاز

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اپنے بچوں اور قریبی ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے خدشات کے پیش نظر قبل از وقت امان نامہ اور معافی نامہ لینے پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ  ٹرمپ نے جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اپنے بچوں اور قریبی ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے خدشات کے پیش نظر قبل از وقت امان نامہ اور معافی نامہ لینے پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے بچوں، داماد جیرڈ کوشنر اور ذاتی وکیل کے لیے قبل از وقت معافی پر مشاورت شروع کر دی۔

امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے بیٹوں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، ارک ٹرمپ، بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جیرڈ کوشنر اور اپنے ذاتی وکیل گیولانی روڈالف کو پہلے سے معافی کے معاملے پر اپنے مشیروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کو خدشہ ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ ان سے بدلہ لینے کے لیے ان کے بچوں، داماد اور ذاتی وکیل کے خلاف مقدمات کھول سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ جونیئر 2016ء کے امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کیس کی تحقیقات میں بھی شامل تفتیش رہ چکے ہیں۔

News Code 1904205

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =