پاکستان کے سابق وزیر اعظم کا انتقال ہوگیا

پاکستان کے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کا انتقال ہوگیا ہے، ان کے اہل خانہ نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی انتقال کرگئے، ان کے اہل خانہ نے موت کی خبر کی تصدیق کردی۔  پاکستان کے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور رواں ماہ مئی میں انھیں کورونا وائرس بھی ہوا تھا، میر ظفراللہ خان جمالی کو اتوار کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔

سینیٹرثنا جمالی اور ان کے بیٹے عمر جمالی نے سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی کےانتقال کی تصدیق کردی، ظفراللہ جمالی کوان کے آبائی علاقے ڈیرہ مرادجمالی میں سپردخاک کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم میرظفر اللہ جمالی یکم جنوری 1944 کو پیدا ہوئے، ان کا تعلق ضلع نصیرآباد کےعلاقے روجھان کے سیاسی خاندان سے تھا اور انہوں نے سیاسی سفرکا آغاز 1970 میں کیا تھا جب کہ میرظفراللہ جمالی 23 نومبر 2002 کو13ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

میرظفراللہ جمالی پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرپہلی بار رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے، انہیں جنرل ضیاء کے دور میں وزیرمملکت مقررکیا گیا، میرظفراللہ جمالی 2 بار سینیٹ کے رکن بھی رہے، وہ وزیراعلٰی، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان بھی رہے۔ 

News Code 1904201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =