امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا

امریکی اٹارنی جنرل ولیئم بار نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابی نتائج میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اٹارنی جنرل ولیئم بار نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ کے صدارتی انتخابی نتائج میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ ولیئم بار کے مطابق اب تک کہیں سے بھی دھاندلی کا کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جو نتائج پر اثر انداز ہوا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے انتخابی نتائج میں دھاندلی کے الزامات کی محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ تحقیقات کر رہے ہیں تاہم اب تک کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جو ان الزامات کو ثابت کرسکے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہارنے والی ریاستوں میں انتخابی نتائج کو چیلنج کر رکھا ہے۔

News Code 1904192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha