دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 14 لاکھ 86 ہزار 829 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 41 لاکھ 94 ہزار 692 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 86 ہزار 829 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 41 لاکھ 94 ہزار 692 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 86 ہزار 829 ہو گئی ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1کروڑ 82 لاکھ 65 ہزار 754 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 60 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 44 لاکھ 42 ہزار 109 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1904191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =