بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں نومبرمیں 15 افراد کو ہلاک کردیا

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں نومبر کے مہینے میں فوجی آپریشن کے دوران 15 افراد کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں نومبر کے مہینے میں فوجی آپریشن کے دوران 15 افراد کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق  ہلاک ہونے والوں میں سے ایک شخص کو حراست میں جبکہ 4  افراد کو جعلی مقابلے میں مارا گیا۔

اس عرصے میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 97  افراد  شدید زخمی ہوئے اور 31 افراد کو کالے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا جن میں سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔

News Code 1904188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =