پاکستان کے علاقہ صادق آباد میں 150 جوڑوں کی اجتماعی شادی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں 150 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ  پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں 150 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی۔ رحیم یار خان کے مخیر افراد کی جانب سے دلہونوں کے لیے جہیز اور باراتیوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مخیر افراد اور نجی تنظیم کے تعاون سے 150 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں دلہا، دلہنوں کے عزیز و اقارب اور براتیوں سمیت  شہر کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

News Code 1904183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =