یمنی فورسز نے سعودی عرب کے 8 فوجیوں کو ہلاک کردیا

یمنی فورسز نے یمن میں ایک جھڑپ کے دوران سعودی فوج کے 8 کرائے کے فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے یمن میں ایک جھڑپ کے دوران سعودی فوج کے 8 کرائے کے فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمن فورسز کے ترجمان یحیحی سریع نے کہا  ہے کہ یمن کے صوبہ  مارب کے علاقے میں فوجی کیمپ پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی فوج کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سعودی عرب کے ذرائع نے اس حملے میں ایک سعودی لیفٹیننٹ کرنل کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سعودی عرب کی یمن کے نہبے عربوں کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے لیکن یمنی عوام کی استقامت اور پائداری کے نتیجے میں گذشتہ پانچ سال سے زائد عرصہ میں سعودی عرب کو شکست کا سامنا ہے اور سعودی عرب اپنے اہداف تک پنہچآنے میں بری طرح ناکام ہوگيا ہے سعودی عرب کو اس جنگ میں اسرائیل، امریکہ سمیت دس عرب ملکوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

News Code 1904171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =