افغانستان میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں افغان فوج کا بریگیڈیئر ہلاک

افغانستان کے صوبے بادغیس کے فوجی اڈے پر وہابی دہشت گردوں کے راکٹ لانچر حملے کے نتیجے میں افغان فوج کے بریگیڈیئر عبدالناصر نورستانی ہلاک اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےافغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے بادغیس کے فوجی اڈے پر وہابی دہشت گردوں کے راکٹ لانچر حملے کے نتیجے میں افغان فوج کے بریگیڈیئر عبدالناصر نورستانی ہلاک اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔  اطلاعات مطابق صوبے بادغیس کے علاقے بالامرغا میں واقع فوجی کیمپ پر وہابی دہشت گردوں نے راکٹ لانچر سے حملہ کردیا،حملہ اتنا اچانک تھا کہ افغان فوج کو سنبھلنے اور جوابی کارروائی کا موقع نہیں مل سکا۔

راکٹ لانچر حملے میں افغان فوج کی انفینٹری بریگیڈ سوم کے چیف عبدالناصر نورستانی ہلاک اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

افغان فوج کے ترجمان نے حملے سے متعلق میڈیا کو فراہم کی گئی تفصیلات میں ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے تاہم طالبان کی جانب سے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

گزشتہ روز غزنی میں افغان فوجی بیس پر خود کش حملے میں 31 اہلکار ہلاک اور 24  زخمی ہوگئے تھے جن میں اکثریت کمانڈوز کی تھی ۔ دوحہ میں امریکی سرپرستی میں طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے باوجود طالبان دہشت گردوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1904170

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =