امریکی صدر کا امریکی سپریم کورٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ پر بھی شکوک  و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ نہیں لگتا کہ امریکی سپریم کورٹ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کا کیس سنے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ انھیں سپریم کورٹ کے بہترین وکلاء مل گئے ہیں اور وہ بڑا اچھا کیس لڑ سکتے ہیں مگر وکلاء کا کہنا ہے کہ وہاں کیس لگنا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس سیکڑوں ثبوت اور حلف نامے ہیں مگر سپریم کورٹ میں مقدمہ کروانا بڑا مشکل کام ہے۔ انتخابی نتائج کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔

ادھر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ ٹرمپ انتخابات میں دھاندلی کے کیسز جیت سکیں۔

News Code 1904166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =