مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد مقدس جمکران میں کل بروز منگل آن لائن اور عوامی موجودگی کے بغیر شہید محسن فخری زادہ کی یاد میں مجلس ترحیم منعقد کی جائےگی۔
اطلاعات کے مطابق مجلس ترحیم کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی موجودگی کے بغیر منعقد کی جائےگی ۔ مجلس ترحیم سے حجۃ الاسلام والمسلمین پناہیان خطاب کریں گے جبکہ احمد نیکبختیان نوحہ خوانی اور دعائے توسل پڑھیں گے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے دن سہ پہر کو آبسرد کے علاقہ میں اسرائیلی اور امریکی ایجنٹوں نے شہید فخری زادہ کو ایک حملے میں زخمی کردیا تھا جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ