افغانستان کی شہید محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت

افغانستان کی وزارت خارجہ نےایک بیان میں ایران کے ممتاز سائنسداں شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے شہید کے اہلخانہ، ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ نےایک بیان میں ایران کے ممتاز سائنسداں شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے شہید کے اہلخانہ، ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان کی وزارت خارجہ نے شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں شہید کے لئے جنت الفردوس میں اعلی مقام کی دعا کی ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے دن سہ پہر کو آبسرد کے علاقہ میں اسرائیلی اور امریکی ایجنٹوں نے شہید فخری زادہ کو ایک حملے میں زخمی کردیا تھا جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔

News Code 1904163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha