پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 12 افراد ہلاک، 15 زخمی

پاکستان میں نارنگ منڈی میں کالاخطائی روڈ پردربار کے قریب بس اور ٹویوٹا وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں نارنگ منڈی میں کالاخطائی روڈ پردربار کے قریب بس اور ٹویوٹا وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس اور وین کو آگ لگ گئی جس کے باعث متعدد مسافر جھلس کر زخمی ہوئے جب کہ آگ لگنے کی وجہ سے بس اور وین دونوں جل کر خاکستر ہوگئے، آگ لگنے کی وجہ وین میں لگا گیس سلنڈر بتائی جارہی ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر تاکید کی ہے۔

News Code 1904161

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =