مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی بزنس مین فریڈرک ایشل مین نے الیکشن فراڈ ثابت نہ ہونے پر اپنے 25 لاکھ ڈالرز واپس مانگ لیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فریڈرک ایشل مین نے 2020ء کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی ثابت کرنے کے لیے 25 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم دی تھی۔
ٹرمپ کے حامی بزنس مین فریڈرک نے 25 لاکھ ڈالرز الیکشن ایتھکس گروپ کو دیئے تھے، جس کے خلاف انہوں نے مقدمہ درج کروادیا ہے۔
امریکی ذرائع کے مطابق ٹرمپ کے حامی بزنس مین نے یہ مقدمہ انتخابی دھاندلی بے نقاب کرنے میں ناکامی پر درج کروایا ہے۔
فریڈرک ایشل مین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی گروپ نے 2020ء الیکشن کے ووٹوں کی تصدیق اور قانونی کارروائی ترک کردی ہے۔
آپ کا تبصرہ