فخری زادہ کے قتل میں ملوث مجرم دنیا ميں دہشت گردی کے بانی ہیں

اسرائيلی قید سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدی ماہر الاخرس نے ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بزدلانہ اور مجرمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث ملزم دنیا بھر میں دہشت گردی کے بانی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائيلی قید سے رہا ہونے والے فلسطینی اسیر ماہر الاخرس نے ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری کے بزدلانہ اور مجرمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث ملزم دنیا بھر میں دہشت گردی کے بانی ہیں۔

ماہر الاخرس نے شہید محسن فخری زادہ کی شہادت پر ایرانی عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید محسن فخری زادہ نے اپنے علم و دانش کے ذریعہ اسلام ، مسلمانوں اور ایران کا سربلند کیا۔

اس نے کہا کہ جن لوگوں نے فخری زادہ کو شہید کیا وہ عالمی دہشت گرد ہیں جن کی سرپرستی امریکہ اور اسرائیل کررہے ہیں۔ ماہر الاخرس نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی دہشت گردوں نے عراق، شام ، ایران اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں سیکڑوں مسلمان سائنسدانوں کو شہید کیا ہے۔ فلسطینی اسیر نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی دہشت گردوں کے خاتمہ تک دنیا میں آسودگي پیدا نہیں ہوسکتی لہذا دنیا میں اسودگی کے لئے امریکی اور اسرائیلی دہشت گردوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

News Code 1904158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =