مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں مسلح وہابی دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے کھیتوں میں کام کرنے والے 43 کسانوں کا سرقلم کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کی ریاست بورنو کے گاؤں خوشوبے میں مسلح افراد نے حملے کرکے 43 افراد کا سرقلم کردیا جب کہ 6 دیہاتی شدید زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور 8 لاپتہ ہیں۔
گزشتہ ماہ بھی میدوگوری کے علاقے میں بوکو حرام نے کھیت میں کام کرنے والے کسانوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 22 کسان ہلاک ہوگئے تھے۔
مقامی مسلح گروہوں کے کمانڈرز نے الزام عائد کیا ہے کہ بوکو حرام اس سے قبل بھی کسانوں، مچھیروں اور وزن اُٹھانے والے ورکز کو مخبر کہہ کر قتل کرتے آئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ