کورونا وائرس کے باعث سانفرانسسکو میں پیر سے کرفیو کا اعلان

کورونا وائرس کے باعث امریکی شہر سانفرانسسکو میں پیر سے کرفیو کا اعلان کردیا گيا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کورونا کے باعث امریکی شہر سان فرانسسکو میں پیر سے کرفیو کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتِ حال روز بروز ابتر ہو رہی ہے، امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے سبب سان فرانسسکو میں پیر سے کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کولوراڈو کے گورنر جیرڈ پولس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 72 ہزار 254 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 36 لاکھ 10 ہزار 357 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکہ میں 52 لاکھ 66 ہزار 864 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 24 ہزار 647 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 80 لاکھ 41 ہزار 239 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1904153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =