مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ایران کے ممتاز اور سینئر سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شہید فخری زادہ کا قتل خطے میں امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ ایران کو صبر و حوصلہ کے ساتھ مختلف موضوعات کے حل کے سلسلے میں اپنی تلاش وکوشش جاری رکھنی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ