ایرانی وزیر خارجہ کا عالمی برادری سے حکومتی دہشت گردی کی مذمت کرنے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے ممتاز جوہری سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے حکومتی دہشت گردی کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں  ایران کے ممتاز اور نامورجوہری سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے حکومتی دہشت گردی کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے اور عالمی سطح  پر ایران کی قیام امن اور  دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں کوششیں عالمی برادری کے سامنے نمایاں ہیں۔ ہم عالمی برادری سے خطے میں اسرائیل کے دہشت گردانہ اقدامات کی مذمت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسرائیل علاقائی اور عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

News Code 1904140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =