سعودی عرب کی قطر سے تنازع حل کرنے کی کوششیں

سعودی عرب نے جوبائیڈن کو تحفہ دینے کیلئے قطر سے تنازع حل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فنانشل ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے جوبائیڈن کو تحفہ دینے کیلئے قطر سے تنازع حل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔

اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی انتخابات میں شکست کے بعد سعودی عرب نے قطر کے ساتھ 3 سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے تنازع کے حل کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اس اقدام کو بائیڈن اتنظامیہ کی حمایت حاصل کرنے کا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جون 2017ء میں قطر سے سفارتی ، تجارتی اور سفری تعلقات ختم کردیئے تھے۔

ان ملکوں نے قطر پر دہشت گرد گروپوں کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

News Code 1904133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =