پاکستان اور سعودی عرب کے وزراء خارجہ کی ملاقات

نائیجر میں او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے ضمن میں پاکستان اور سعودی عرب کے وزراء خآرجہ نے ملاقات میں توانائی کے شعبہ سمیت دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجر میں او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے ضمن میں پاکستان اور سعودی عرب کے وزراء خآرجہ نے ملاقات میں توانائی کے شعبہ سمیت دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ نائیجر میں او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پرپاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کے مابین سائیڈ لائن ملاقات ہوئی جس کے دوران پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی کے شعبہ سمیت دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق رائے طے پا گیا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور ، کثیر جہتی فورم میں تعاون اور کوویڈ 19 کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ باخـبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب امارات اور بحرین کی طرف پاکستان پر بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے سلسلے میں دباؤ ڈال رہا ہے۔ بحرین اور متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب نے کلیدی کردار ادا کیا اور اسرائیل کے وزیر اعظم کے حالیہ سعودی رعب کے دورے سے آشکار ہوگیا ہے کہ سعودی عرب مزید مسلم ممالک کو اسرائیل کے خیمہ میں لانے کی کوشش کررہا ہے سعودی عرب کے اس اقدام کو فلسطین ، مسلمانوں اور دنیائے اسلام کے خلاف گہری سازش اور غداری قراردیا جارہا ہے۔

News Code 1904129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =