بھارت میں کسانوں کا " دہلی چلو"  احتجاج کا سلسلہ جاری

بھارت میں" دہلی چلو" احتجاج جاری ہے، جس میں مختلف ریاستوں سے کسانوں کے قافلے دارالحکومت کی جانب مارچ کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں" دہلی چلو"  احتجاج جاری ہے، جس میں مختلف ریاستوں سے کسانوں کے قافلے دارالحکومت کی جانب مارچ کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کسانوں کوروکنے کے لیے ہریانہ،پنجاب اور دہلی کے سرحدی علاقوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مارچ کے شرکاء کو روکنے کے لیے پولیس کی آنسوگیس شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا جارہا ہے، دہلی پولیس نے حکومت سے 9 اسٹیڈیم کو عارضی جیلوں میں تبدیل کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں کسان کاشتکاری اور مزدوری سے متعلق نئے قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ 

News Code 1904123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =