پاکستانی وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کے وزراء کی فہرست تیار کرلی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کے وزراء کی فہرست تشکیل دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کے وزراء کی فہرست تشکیل دے دی ہے۔ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پہلی حکومت بننے جاری ہے، خالد خورشید کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔

حکومت سازی کے معاملے پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور سیف اللّٰہ نیازی سے مشاورت کے بعد گلگت بلتستان کی کابینہ فائنل کرلی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی دوڑ میں فتح اللّٰہ خان کو پی ٹی آئی حکومت میں پلاننگ، ڈیولپمنٹ اور اطلاعات کی اہم وزارتیں دی جائیں گی۔

جی بی کی نئی کابینہ میں وزیر سلیم کو وزارت ورکس اور راجہ زکریا کو محکمہ جنگلات دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی تشکیل کردہ فہرست میں اعظم خان کو وزارت تعلیم، گلبر خان کو وزارت صحت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق شمس لون کو وزارت خوراک، مشتاق حسین کو وزارت پانی و بجلی دی جائے گی۔

عبدالحمید کو وزارت لوکل گورنمنٹ، کاظم محسن کو وزارت زراعت جبکہ راجہ ناصر عباس کو وزارت سیاحت کے قلمدان سپرد کیے جاسکتے ہیں۔

News Code 1904122

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =