مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی کو ایک بار پھرحراست میں لے لیا گيا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر اُنہیں حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر اُنہیں حراست میں لے لیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ دو دن سےاپنےساتھی وحید پرہ کےاہلخانہ سے ملنے کی کوشش کررہی ہوں لیکن انتظامیہ وحید پرہ کے اہلخانہ سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی وزراء اور اُن کے کٹھ پتلیوں کو پورے کشمیر میں گھومنے کی اجازت ہے لیکن صرف میرے لیے سکیورٹی ایک مسئلہ ہے۔اپنے بیان میں اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے ظلم کی بھی کوئی حد نہیں ہے۔ وحید کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور مجھے ان کے اہل خانہ کو تسلی دینے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزير اعلی محبوبہ مفتی اس سے قبل بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت تشکیل دے چکی ہیں۔

News Code 1904121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =