شہید محسن فخری زادہ کے بزدلانہ قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری کے بزدلانہ قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  نے کہا ہے کہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری کے بزدلانہ قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے شہید محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ایجنٹوں اور دہشت گردوں کو ایران کے ممتاز سائنسداں کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل کا سنگين تاوان ادا کرنا پڑے گا ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی برادری اور یورپی یونین سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بارے میں متضاد اور دوگانہ پالیسی ترک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اور یورپی یونین کو اس دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرنی چاہیے ۔

News Code 1904118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =