سعودی عرب میں آن لائن کلاس کے دوران استاد جاں بحق ہوگیا

سعودی عرب کے شہر دمام میں محمد حسن نامی استاد آن لائن کلاس لیتے ہوئے طلبہ کے سامنے جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر دمام میں محمد حسن نامی استاد آن لائن کلاس لیتے ہوئے طلبہ کے سامنے جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاعات کے مطابق استاد محمد حسن آن لائن کلاس لیتے ہوئے اچانک فرش پر گرے اور چند لمحوں کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے ۔

استاد محمد حسن انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مضامین کی آن لائن کلاس  (مائی اسکول) نامی پلیٹ فارم پر لیتے تھے۔

ایک ٹیچر کا کہنا ہے کہ کلاس کے دوران استاد سے رابطہ منقطع ہو جانے پر کئی طلبہ اور ساتھی اساتذہ نے واٹس ایپ پر اطلاع دی کہ وہ کلاس لیتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی فوراً ہی کئی رفقائے کار اپنے ساتھی ٹیچر کی مدد کےلیے ان کے گھر پہنچ گئے، اسی دوران ہلال احمر کو بھی طلب کر لیا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کے بعد بتایا کہ وہ زندگی کی بازی ہار چکے تھے ۔

News Code 1904109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =