مہر خـبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 44 ہزار 489 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق بھارت بھر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے باعث 524 اموات ہوئی ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 92 لاکھ 66 ہزار 706 ہوگئی ہے جبکہ اس وائرس سے بھارت میں اموات کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 223 ہوگئی ہے۔
ادھر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ روز کورونا کے 6 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نئی دہلی میں کورونا سے یومیہ اوسط 106 اموات ہورہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ