امریکہ میں کورونا وائرس سے روزانہ 2 ہزار سے زائد اموات / ہر 3 منٹ میں 4 افراد ہلاک

امریکہ کو کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے جہاں ہر روز 2 ہزار سے زائد اموات اور ہر 3 منٹ میں 4 افراد ہلاک ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کو کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے جہاں ہر روز 2 ہزار سے زائد اموات اور ہر 3 منٹ میں 4 افراد ہلاک ہورہے ہیں۔ کورونا وائرس کی موذی وبا سے دنیا کا کوئی خطہ بھی محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ امریکہ کو کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے جہاں ہر روز 2 ہزار سے زائد اموات اور ہر 3 منٹ میں 4 اموات ہونے لگیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز امریکہ کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار تک پہنچ گئی، صرف کیلیفورنیا میں دو ہفتوں کے دوران زیرعلاج مریضوں کی تعداد 81 فیصد بڑھی ہے۔

امریکی طبی حکام اور سیاستدانوں نے شہریوں سے تھینکس گیونگ تہوار پر گھروں پر رہنے کی اپیل کردی۔

ادھر برطانیہ اور فرانس میں کرسمس کے تہوار کی وجہ سے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ کینیڈا کے صوبے البرٹا میں بند جگہوں پر اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی۔

News Code 1904097

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =