ترکی کا چین سے کورونا وائرس ویکسین کی50 ملین خوارک خریدنے کا معاہدہ

ترکی کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ترکی نے چین سے کورونا وائرس کی ویکسین کی50 ملین خوارک خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر صحت  کا کہنا ہے کہ ترکی نے چین سے کورونا وائرس کی ویکسین کی50 ملین خوارک خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ ترک وزیر صحت کے مطابق چین سے کورونا ویکسین سینوویک بایوٹیک دسمبر، جنوری اور فروری میں ملیں گی جبکہ ترکی دیگر کورونا ویکسین ڈویلپرز سے بھی رابطے میں ہے۔ادھر ترکی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 28 ہزار 351 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 168 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور کورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

News Code 1904095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =