شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور داماد اشتہاری قرار

پاکستان کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹے سلمان شہباز، بیٹی رابعہ عمران اور داماد ہارون یوسف کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹے سلمان شہباز، بیٹی اور داماد  کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی تاہم بارہا طلبی کے باوجود چند ملزمان پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد ہارون یوسف کو بھی اشتہاری قرار دے دیا۔ اس موقع پر جج نے ریمارکس دیے کہ 30 دن مکمل ہو گئے ہیں لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تمام ملزمان کو بذریعہ اشتہار بھی طلب کیا گیا لیکن پیش نہیں ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری ڈیکلیئر کیا۔

News Code 1904094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =