بھارت کا علی ایکسپریس سمیت چین کی مزید 43 موبائل ایپلیکیشن کو بند کرنے کا فیصلہ

بھارت نے رواں برس میں دوسری بار چین کی علی ایکس پریس سمیت مزید 43 موبائل ایپلیکیشن کو ملک بھر میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارت نے رواں برس میں دوسری بار چین کی مزید 43 موبائل ایپلیکیشن کو ملک بھر میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لداخ میں جھڑپوں کے بعد ایک بار پھر بھارت نے چین کی معروف موبائل ایپس کو ملک بھر میں بند کردیا ہے جس میں معروف سائٹ علی بابا گروپ کی ایپلیکیشن علی ایکسپریس بھی شامل ہے۔

بھارت کی وزارت ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن موبائل ایپس پر پابندی عائد کی جارہی ہیں وہ ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف کام کر رہی تھیں۔

اس سے قبل بھی بھارت نے چین کی  170 موبائل ایپس پر پابندی عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ ایپس صارفین کا ڈیٹا چرا رہی ہیں اور ملک کے لیے خطرات کا باعث بن رہی ہیں۔

ادھر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارتی اقدام کو عالمی تجارت کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

News Code 1904090

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =