خطیب زادہ کی افغانستان کے حکام سے ملاقات اور گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ افغانستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے افغانستان کے حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ افغانستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے افغانستان کے حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

خطیب زادہ نے افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ ، افغانستان کے نائب وزير خارجہ اور بعض دیگر اعلی حکام سے باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں گفتگو کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغان پارلیمنٹ کے بعض نمائندوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ ایرانی وزارت خآرجہ کے ترجمان نے کابل یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور ایک بار پھر کابل یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے کے متاثرہ افراد ، افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظءار کیا ۔ واضح رہے کہ کابل یونیورسٹی ميں چند روز قبل ہونے والے وہابی دہشت گردوں کے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں درجنوں طالب علم اپنی درسی کلاسوں میں شہید ہوگئے تھے۔

News Code 1904087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =