مہر خبررساں ایجنسی نے فاکس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے جو بائیڈن کو امریکہ کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ چینی صدر نے اس موقع پر کسی تنازع یا مقابلے کے بغیر دونوں ممالک کے تعلقات برابری کی سطح پر جاری رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر شی جن پنگ نے ٹیلی گرام پیغام میں ڈیموکریٹ پارٹی کے جو بائیڈن کو امریکی صدارتی انتخاب میں فتح پر مبارک باد دی۔
اپنے پیغام میں چینی صدر نے امریکہ اور چین کے باہمی تعلقات درست اور مستحکم ہونے کی امید ظاہر کی۔
آپ کا تبصرہ