اسرائیلی فوج کی فضائیہ کا تربیتی طیارہ  اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ/ 4 افراد ہلاک

اسرائیل میں ایک ہی روز کے دوران اسرائیلی فضائیہ کا تربیتی طیارہ اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے مجموعی طور پر 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل میں ایک ہی روز کے دوران اسرائیلی فضائیہ کا تربیتی طیارہ  اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے مجموعی طور پر 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ کا تربیتی طیارہ جنوبی اسرائیل میں بیر شبا شہر کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں اسرائیلی ایئر فورس کا انسٹرکٹر اور کیڈٹ ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والا انسٹرکٹر ایف سولہ اُڑانے کی تربیت دیا کرتا تھا۔ اسرائیلی ایئرفورس نے واقعہ کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ادھر اسرائیل کے سرکاری میڈیا کے مطابق نجوی کے علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ۔

حادثے کی ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں تاہم بعدازاں دوافراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی۔ ابھی تک ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے اسباب کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئي ہیں۔

News Code 1904081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =