جو بائیڈن نے انٹونی بلینکن کو امریکہ کا وزیر خارجہ مقرر کردیا

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے انٹونی بلینکن کو بطور وزیر خارجہ نامزد کر کے اپنی کابینہ کے ارکان کے انتخاب کا آغازکر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے انٹونی بلینکن کو بطور وزیر خارجہ نامزد کر کے اپنی کابینہ کے ارکان کے انتخاب کا آغازکر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے جو بائیڈن نے اپنی کابینہ کی تشکیل کا آغاز کر دیا ہے جس کے لیے ان کی پہلی ترجیح امریکہ کے ہر طبقے کی نمائندگی کو شامل کرنا ہے۔

جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کے لیے سب سے پہلے وزیر خارجہ کی نامزدگی کی ہے۔ 58 سالہ قانون دان اور سفارت کاری کا وسیع تجربہ رکھنے والے انٹونی بلینکن جوبائیڈن کے معتمد خاص ہیں اور اوبامہ دور میں نائب وزیر خارجہ رہے ہیں۔

ملک کے وزیر داخلہ کے طور پر جو بائیڈن نے لاطینی نژاد تارکِ وطن الحاندرو مایورکاس کا انتخاب کیا ہے۔ قانون دان الحاندرو مایورکاس نے 2009 میں بطور ڈائریکٹر برائے امریکی شہریت اور امیگریشن خدمات بھی انجام دیں اور 6 لاکھ 50 ہزار پناہ گزین بچوں کی بے دخلی کو روکا۔

جوبائیڈن کی مشیر قومی سلامتی کے لیے اوبامہ دور میں  قومی سلامتی کے مشیر اور ہیلری کلنٹن کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف 43 سالہ جیک سولیون کو منتخب کیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر نے ایورل ہینز کو ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس نامزد کرکے امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو خفیہ اداروں کی قیادت سونپی ہے۔ ایورل ہینز سی آئی اے کی سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اور اوبامہ کے دور حکومت میں قومی سلامتی کی سابق نائب مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

جوبائیڈن کی دوسری نامزدہ کردہ خاتون رکن لنڈا تھامس گرین فیلڈ ہیں جو سفارت کاری میں 35 سال کا تجربہ رکھتی ہیں اور اسی بنیاد پر انہیں اقوامِ متحدہ میں امریکہ کی سفیر نامزد کیا گیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر کی ترجیحات میں ماحولیات بھی شامل ہے اسی لیے انہوں نے اوبامہ دور کے وزیر خارجہ جان کیری کو خصوصی ایلچی برائے ماحولیات نامزد کیا ہے ۔

News Code 1904079

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =