عرب حکومتوں کی  فلسطینی کاز اور اہداف کے ساتھ  خیانت اورغداری

فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی رکن نے اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے دورہ سعودی عرب کو فلسطینی کاز اور اہداف کے ساتھ عرب بادشاہوں کی بہت بڑی خیانت اور غداری قراردیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی رکن محمود الزہار نے اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے دورہ سعودی عرب کو فلسطینی کاز اور اہداف کے ساتھ عرب بادشاہوں کی بہت بڑی خیانت اور غداری قراردیتے ہوئے مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے وزير اعظم کے سعودی عرب کے خفیہ دورے اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کا راز فاش ہونے کے بعد عرب عوام اور جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فاش کیا تھا کہ اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب کے خفیہ دورے کے دوران سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو بھی موجود تھے۔ حماس کے رہنما نے کہا کہ عرب ممالک کے بادشاہوں کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں خیانت اور غداری تاریخ کے صفحات پر درخشاں الفاظ میں موجود رہےگی۔

News Code 1904078

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =