مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کو پیش کر دیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوترس سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی مندوب منیر اکرم نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت سے متعلق پاکستانی ڈوزیئر کی کاپی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو پیش کردی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یقین دلایا کہ وہ رپورٹ پر غور کریں گے اور اس کا جائزہ لیں گے۔
آپ کا تبصرہ