مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اعلی رابطہ اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ملک کی اقتصادی اور معاشی مشکلات کا راہ حل ملک کے اندر موجود ہے، اور اس سلسلے میں اغیار سے امید وابستہ نہیں رکھنی چاہیے۔
اطلاعات کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں ایران کی اعلی رابطہ اقتصادی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں تینوں قوا کے سربراہان نے شرکت کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اقتصاد اور معیشت کو ملک کا اصلی اور اہم مسئلہ قراردیتے ہوئے فرمایا: حالیہ برسوں میں ہر سال کا نام اقتصاد کے موضوع پر رکھا گیا ہے جو اقتصاد اور معیشت کی اہمیت کا مظہر ہے۔ عوام کو اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے اور کورونا وائرس کی آمد سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگيا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اقتصادی ماہرین نے اقتصادی مشکلات کا مشترکہ طور پر راہ حل پیش کیا ہے ۔ لہذا اقتصادی اور معاشی مشکلات کا راہ حل موجود ہے لیکن اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہمت ، شجاعت اور تلاش و کوشش کی ضرورت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اقتصادی پابندیوں کو ناکام بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہم نے مذاکرات کے ذریعہ اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔ ہمارے پاس اقتصادی پابندیوں پر غلبہ پانے کے بہت بڑی ظرفیت موجود ہے ہمیں ملکی ظرفیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اس کے لئے ہمت و جد وجہد کی ضرورت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پسماندہ طبقات کی مالی اور معاشی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے کورونا وائرس نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ایرانی حکام کو اقتصادی اور معاشی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے ملکی وسائل اور ظرفیتوں پر توجہ مبذول کرنی چاہیے اوراس سلسلے میں دشمنوں سے کوئي امید نہیں رکھنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کی صورتحال مبہم ہے امریکہ خود اقتصادی مشکلات کا شکار ہے۔ یورپی ممالک کی دشمنی بھی ایران کے ساتھ نمایاں ہے۔ ہمیں میزائل نہ رکھنے کی سفارش کرتے ہیں لیکن خود برطانیہ اور فرانس کے پاس مہلک ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور جرمنی بھی اسی راستے پر گامزن ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اغیار پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا لہذا ملک کی معاشی اور اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں ملکی وسائل پر توجہ مبذول کرنی چاہیےاور عمل و جد وجہد کا راستہ ہی عوام اور ملک کے مفاد میں ہے۔
آپ کا تبصرہ