لاہو میں سی ٹی ڈی کے تھانے پر وہابی دہشت گردوں کا حملہ ناکام

پاکستان کے شہر لاہور میں برکی روڈ پر واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ " سی ٹی ڈی" تھانے پر وہابی تکفیری دہشت گردوں کے حملہ کو ناکام بنا دیا گیا ہے حملہ آور دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں برکی روڈ پر واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ " سی ٹی ڈی"  تھانے پر وہابی تکفیری دہشت گردوں کے حملہ کو ناکام بنا دیا گیا ہے حملہ آور دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق لاہور کے برکی روڈ پر واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانے میں خود کش حملہ آور نے داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران شناخت پوچھنے پر دہشت گرد نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ سے دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے خود کش جیکٹ اور 2 دستی بم برآمد کرلیے گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا ہے، دہشت گرد کی لاش کو میو اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تھانے پر حملہ کرنا چاہتا تھا، اس کی شناخت نہیں ہوسکی، معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں،جلد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

News Code 1904067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =