مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر جنگ بنی گینٹز نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان خفیہ ملاقات کی خـبر فاش ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر جنگ نے کہا کہ نیتن یاہو اور بن سلمان کی خفیہ ملاقات کے بارے میں خبر لیک کرنا غیر ذمہ دارانہ اور تشویش ناک اقدام ہے۔ ادھر سعودی وزیر خارجہ نے اس خبر کی تردید کرتے ہوغے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور بن سلمان کے درمیان ملاقات نہیں ہوئی ۔ صرف امریکیوں کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔ جبکہ اسرائيلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس خبر کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر جنگ نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان خفیہ ملاقات کی خـبر فاش ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
News Code 1904062
آپ کا تبصرہ