مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسزکے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ انھوں نے باجوڑ میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے گاؤں تنگی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشتگردوں کا اہم کمانڈر زبیر اور عزیزالرحمان عرف فدا ہلاک ہوگیا۔
ہلا ک ہونے والے دہشتگرد باجوڑ اور کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سرکاری حکام اور شہریوں کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نیٹ ورک مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں معاونت کررہا تھا۔
آپ کا تبصرہ