چین نے اپنے ملک سے غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا

دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے ملک چین نے اپنے ملک سے غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نقل کیا ہے کہ چین کے صوبے گائژو کی آخری 9 کاؤنٹیز کے لوگوں کو بھی غربت کی لیکر سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ 

چینی حکومت نے سال 2020 تک اپنے ملک سے غربت کے خاتمے کا عزم کیا تھا جبکہ اگر ایک سال پہلے تک کی بات کی جائے تو چین کی 52 ایسی کاؤنٹیز باقی رہ گئیں تھیں جہاں لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے تھے۔ 

آبادی کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ چین کی غربت کے خاتمے کے خلاف لڑائی بھی اہم ترین ترجیحات میں شامل تھی۔ 

چینی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق چین نے گزشتہ چند دہائیوں کے دوران اپنے ملک سے تقریباً 85 کروڑ لوگوں کو غربت سے باہر نکالا اور عالمی سطح پر یہ غربت کو کم کرنے کے لیے 70 فیصد حصہ ہے۔ 

News Code 1904059

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =